خیبر پختونخواہ میں شامل ہونے والی نئی سات قبائلی اضلاع کو مین سٹریم میں لا رہے ہیں‘مشیر تعلیم

نئے قبائلی اضلاع میں 350نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے اور 2500نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جس میں ضلع اورکزئی سے 350اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے‘ضیاء اللہ بنگش

جمعرات 14 فروری 2019 15:29

خیبر پختونخواہ میں شامل ہونے والی نئی سات قبائلی اضلاع کو مین سٹریم میں لا رہے ہیں‘مشیر تعلیم
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) خیبر پختونخواہ میں شامل ہونے والی نئی سات قبائلی اضلاع کو مین سٹریم میں لا رہے ہیں نئے قبائلی اضلاع میں 350نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے اور 2500نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جس میں ضلع اورکزئی سے 350اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جو اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں کرتے ان کو فارغ کرکے نئے لوگ بھرتی کریں گے مارچ اور اپریل تک تمام سکولوں کے سٹاف کو پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کے انے سے پہلے سٹاف موجود ہوں پی ٹی ائی حکومت اور عمران خان کا قبائلی اضلاع میں تعلیم پہلے ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ضلع اورکزئی کے تحصیل اسماعیل زئی کے علاقے سامہ ماموزئی میں پاک فوج کی جانب سے تعمیر کئے گئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا بات چیت اور لوئر اورکزئی کلایا میں علاقہ کے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن حشمت خان ،سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاد اکرم،ڈی سی اورکزئی خالد اقبال وزیر،ڈی ای او فضل محمد ،اسسٹنٹ کمشنر حیدر حسین،کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر خان کے علاوہ پاک فوج فرنٹیئر کور اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے انہوںنے کہاکہ میں پاک فوج فرنٹیئر کور کا مشکور ہوں کہ انہوںنے بہترین اور معیاری تعلیمی ادارے تعمیر کئے ہیں ہمارا قبائلی اضلاع میں انضمام کے بعد ہیلتھ اور ایجوکیشن سب سے پہلے ترجیح ہے اس کیلئے ہم نے چھ ماہ کا منصوبہ بنایاہے جس میں تمام سکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام کررہے ہیں نئی سات قبائلی اضلاع میں 2500نئے اساتذہ کو بھرتی کیاجائیگا جس میں 350ضلع اورکزئی سے بھرتی کئے جائیں گے اور تمام قبائلی اضلاع میں 350تعلیمی ادارے تعمیر کریں گے ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ میں نے تمام قبائلی اضلاع کے دورے شروع کئے ہیں اپریل میں تمام سکولوں کو فعال کریں گے عمران خان کا ویژن ہے کہ قبائیلی کو ہر صورت میں مین سٹریم پر لائیں گے انہوںنے کہاکہ میں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہیں کہ مارچ اور اپریل تک تمام تعلیمی اداروں کے سٹاف کے حاضری کو یقینی بنائیں اور تمام سٹاف کو متعلقہ علاقوں کو پہنچائے تاکہ لوگوں کو انے سے پہلے پہلے ان کو سٹاف میسر ہوں ضیا ء اللہ بنگش نے کہاکہ ہم نے صوبے کی دیگر اضلاع کی طرح اساتذہ اور تعلیمی اداروں پر چیک رکھنے کیلئے ائی ایم یو کا سسٹم شروع کیاہے جوکہ ائی ایم یو کا سٹاف پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے ائیگا اور تمام تعلیمی اداروں کو چیک کریگا انہوںنے کہاکہ میں نے اس سے پہلے بھی دو تین دفعہ وارننگ دی ہیں کہ جو اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں کرتے گھروں یاکہی اور بیٹھ کر مفت تنخواہیں لے رہے ہیں یا جو اپنی جگہ دوسرے کو پیسے دیکر ان سے ڈیوٹی لے رہاہے ان کو یہ اخری وارننگ ہے کہ اپنے علاقوں اور تعلیمی اداروں کو ائیں اور بچے کو زیور تعلیم سے اراستہ کریں اور اپنی ذمہ داری پوری کریں بصورت دیگر ان کو نوکریوں سے برخاست کرکے ان کی جگہ نئی لوگوں کو بھرتی کیاجائیگا انہوںنے کہاکہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں تک ائی ٹی لیب بھی فراہم کریں گے صوبائی مشیر تعلیم نے پاک فوج انجنئیر نگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تعمیر شدہ گرلز ایجوکیشن کمپلکس غلجو اور گورنمنٹ ڈگر ی کالج غلجو کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کے لیفٹنٹ کرنل وقاص نے تینوں منصوبوں کے حوالے ان کو تفصیلی بریفنگ دی -

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں