ہنگو،خواتین کو ہنر مندانہ صلاحیتوں سے ہمکنار کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے‘صبیحہ حنا بنگش

اتوار 28 مئی 2017 23:20

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) غیر سر کاری تنظیم ہوپ کے فیلڈ آفیسر ز صبیحہ ،حنا بنگش نے کہا ہے کہ معاشرتی ترقی میں خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا،خواتین کو ہنر مندانہ صلاحیتوں سے ہمکنار کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک اور وقوم کی تر قی کیلئے خواتین مہارتیں حا صل کر کے اگے آ ئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈائر یکٹریٹ آف کلچر خیبر پختو نخواہ کے تعاون سے کوٹکی بالا کے ایک مقامی حجرے میں منعقدہ ایک روزہ دستکاری نمائش کے شرکاء خواتین کے مجمع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر خواتین نے ہاتھوں سے بنائے گئے مختلف نمائشی دستکاری کے سٹالز سجا رکھے تھے۔جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔این جی او ہوپ کے فی میل فیلڈ آفیسر صبیحہ اور حناء بنگش نے کہا کہ ڈائریکٹر یٹ آف کلچر صوبے میں ثقافتی سر گرمیوں اور بالخصوص خواتین کی بھر پور صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے سر گرمیوں کے فروغ سے خواتین کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں میں اضا فہ ہو گا ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں