ہنگوپولیس کی مختلف کارروائیاں‘15 کلو گرام چر س برآمد ‘ ملزمان فرار

اتوار 4 جون 2017 21:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء)ضلع ہنگو پولیس کاروائیاں ‘ہنگو اور تحصیل ٹل میں 15کلو گرام سے زائد چرس برآمد‘ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ نے بتایا کہ تحصیل ٹل پولیس کو اطلاع ملی کہ کرم ایجنسی سے پشاور منشیات کی سمگلنگ ہو رہی جس پرتھانہ ٹل ایس ایچ او محب اللہ خان نے تورغر چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے جیپ نمبرBD-7690سے چیکنگ کے دوران ساڑھے بارہ کلو گرام چرس برآمد کر لیئے جبکہ گاڑی کو روکتے وقت سمگلر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا جبکہ دوسری جانب ہنگو پولیس نے ہنگو بس اڈا میںایک پک اپ گاڑی نمبر J7571پشاور میں منشیات موجودگی کی اطلاع پرایس ایچ او محمد فرید کی نگرانی میں فوری کاروائی کرتے ہوئے پک اپ گاڑی سے 3کلو گرام چر س برآمد کر کے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔

جبکہ کاروائی کے دوران ملزم گاڑی کے اندر موجود نہیں تھا۔پولیس نے دونوں کاروائیوں کی ایف آئی آر متعلقہ تھانہ جات میں درج کر لیئے ۔ڈی پی او ہنگو احسان اللہ نے بتایا کہ ہنگو اور ٹل تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کوفوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں