ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، موٹرسائکل چوروں کا سرغنہ گرفتار،4موٹرسائیکل اور ہزاروں پرزے برآمد

اتوار 11 جون 2017 15:50

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، موٹرسائکل چوروں کا سرغنہ گرفتار،4موٹرسائکلز اور ہزاروں پرزے برآمد،زیرحراست ملزم کاپولیس کے سامنے درجنوں موٹرسائکلزچوری کرنے کا اعتراف،ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، تفتیش شروع، اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد فرید نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر علاقہ سرک دانہ میں کاروائی کرتے ھوئے موٹرسائکل چوروں کے سرغنہ رسول محمدولدحنیف محمد سکنہ سرک دانہ کوگرفتارکرکے چوری ھونے والی4موٹرسائکلز اورموٹرسائکلز کے ھزاروں پرزے برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایس ایچ او ہنگو محمد فرید کے مطابق گرفتار ملزم سے بدوران تفتیش مزید چوری کے انکشافات متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں