ہنگو پولیس کارروائیاں ‘ تین اشتہاریوں سمیت 42افراد گرفتار

پیر 22 جنوری 2018 18:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ہنگوپولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران 3خطرناک اشتہاریوں سمیت42مشتبہ افرادکوگرفتارکیاگیاہے۔ ضلع بھرکے مختلف مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکی مجموعی طورپر10کاروائیوں میںگرفتار ہونے والے افرادکے قبضے سے اسلحہ ومنشیات کابڑاذخیرہ بھی برآمدکیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہنگو کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلعی پولیس سربرآہ اصف گوہرکی خصوصی ہدایت پر گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھرکے 10مقامات پرسرچ ایندسٹرائیک آپریشن کیے گئے جس میں ڈی ایس پی سرکل عمرحیات خان اور ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی نگرانی میںپولیس ٹیموں نے قتل،اقدام قتل کی ورداتوں میں مطلوب 3خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت42مشکوک افرادکوحراست میں لیکرانکے قبضے سے 1کلاشنکوف،5پستول،2بندوق ‘100مختلف بورکے کارتوس اورایک کلو گرام چرس برآمدکی جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ایک ہفتے میںدو ہزارمختلف گاڑیوں اورایک ہزار800مشکوک افرادکا کریمینل ریکارڈبھی چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں