ہنگوپولیس کی کارروائی،اشتہاری سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے پر7افرادگرفتار

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:57

ہنگوپولیس کی کارروائی،اشتہاری سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے پر7افرادگرفتار
ہنگو۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ہنگوپولیس کا مختلف علاقوں سے خطرناک مجرم اشتہاری سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے پرکارروائی کرتے ہوئی7افرادکوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرگزشتہ دودنوں کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ کی حدودمیں متعلقہ ایس ایچ اوزنے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں کاروائیوں میں قتل،اقدام قتل میں مطلوب1 مجرم اشتہاری سمیت ناجائراسلحہ رکھنے پر7قانون شکن افرادکوحراست میں لے کران کے قبضے سے 1ہینڈگرنیڈ2پستول2رائفل63مختلف بورکے کارتوس3چارجرزجبکہ75گرام چرس برآمد کرلئے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو پیرشہاب علی شاہ کا کہناتھا کہ جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں اورعلاقائی امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی راہ میں روکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں