ضلع انتظامیہ ہنگو کی زائد کرائے وصول کرنے والے گاڑی مالکان کو وارننگ

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:30

ہنگو۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے چیک کیے ۔انہوں نے کرائے نامے کے برخلاف زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے سختی سے تاکید کی کہ سابقہ کرائے ہی وصول کیے جائے۔اس موقع پر انہوں نے سواریوں سے بھی بات چیت کی اورانہیں سابقہ کرایہ ہی ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ وہ زائد کرائے وصول کرنے والی گاڑیوں کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دیں ۔

(جاری ہے)

یوسف کریم کا کہنا تھاکہ کرایہ نامہ سے ہٹ کر زائد کرائے وصول کرنا ناقابل برداشت ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب گاڑی مالکان کے خلاف ضلع انتظامیہ سخت ایکشن لے گی۔دریں اثنا ء انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں جاکر صفائی کی صورت حال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وہ مریضوں سے بھی ملے اور انہیںفراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔یوسف کریم نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے سہولیات اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں