محکمہ خوراک ہنگوکی ہوٹلزمالکان کے خلاف کاروائی،4 افراد گرفتار

منگل 4 دسمبر 2018 21:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو شافہد کی ہدایت پر ڈی ایف سی صلاح الدین کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے شہر اورمضافات میں واقع ہوٹلز پر چھاپوں کے دوران ہوٹلز کی عدم صفائی اوربروز ناغہ گوشت پکانے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 4 ہوٹلز مالکان گرفتار کر کے جیل بھیج دئیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کہناتھا کہ ہوٹلز مالکان ناغہ کے روز گوشت پکانے سے اجتناب کریں اور صفائی کی صورت حال بہتر بنانے سمیت فوڈ قوانین کی پاسداری یقینی بنائیںبصورت دیگر فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں