ضلعی انتظامیہ ہنگو کا ہفتہ انسداد بدعنوانی کے سلسلے میںواک

منگل 4 دسمبر 2018 21:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے ہفتہ انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں واک کااہتمام کیا جس کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگو عزیز اللہ جان نے کی جبکہ واک میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہنگو، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 کے پرنسپل اورسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کا مقصد معاشرے میں بدعنوانی کے ناسور سے متعلق شعور اجاگر کرناتھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاکہناتھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ملک اورقوم کے عظیم ترمفاد میں ہے اوراس کے لئے بدعنوانی کاخاتمہ وقت کاتقاضہ ہے ۔جب تک بدعنوانی کاخاتمہ نہیں کیا جاتا ترقی وخوشحالی کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں