ہنگو،امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس

بدھ 5 دسمبر 2018 19:20

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ضلع کونسل ہال میں سپیکر سیدعمر کے زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع ناظم ہنگو اسد اللہ وزیر، ڈی پی او ہنگو پیر شہاب علی شاہ، اے ڈی سی حافظ عطاء المنعم ، پبلک سیفٹی کمیشن کے چئیر مین میاں تجمل حسین، اپوزیشن لیڈر نور آوازایڈوکیٹ ڈی ایس پی عمر حیات سمیت ارکین کونسل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم اسد اللہ وزیر سمیت ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران نے ڈی پی او ہنگو کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا جبکہ اپنے اپنے علاقوں میں امن وامان کے صورتحال کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں