معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس ہرممکن اقدامات کررہی ہے، ڈی پی او ہنگو

اتوار 9 دسمبر 2018 17:20

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) معاشرے کومنشیات کی زہرسے پاک کرنے اورصحت مندمعاشرے کی تشکیل نوکیلئے دستیاب وسائل بروئے کارلانے کے ساتھ منشیات کے مضراثرات سے متعلق آگاہی اورعوامی شعوراجاگرکر نے کیلئے ہنگو پولیس ہرممکن اقدامات کررہی ہے،ضلعی سیکٹریٹ ہنگوہال میں سالانہ پولیس کارکردگی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے کہا قیام امن کیساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام،سماج دشمن عناصرکی حوصلہ شکنی اورمعاشرتی برائیوں کے سدباب کواولین ترجیحات سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ پیرشہاب علی شاہ نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کے پھیلے ہوئے زہرکے تدارک اورمنشیات کے گھناونے فعل میں ملوث افرادپرہاتھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افرادکے خلاف جامعہ لائحہ عمل کے تحت کاروائی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں