ہنگو ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، مقدمہ درج

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ہنگو تھانہ سٹی کے حدودمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاکر نامی شخص جاں بحق ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ہنگو پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے حدود میں واقع علاقہ ٹل روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے شاکر عرف شاکرو ولد فضل خالق سکنہ وراستہ پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شاکر موقع پرجاں بحق ہو گیا ۔ ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تا ہم نا معلوم مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں