ہنگو، ایجوکیشن اور ہیلتھ فی میل میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، گل صاحب شاہ

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ایجوکیشن فی میل اور ہیلتھ فی میل میں سیاسی مداخلت سمیت ہر غیر قانونی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،ہنگو میں خواتین کے شعبہ کے حامل دفاتر میں مداخلت زوروں پر ہے،کیا نئے پاکستان میں ایسا کرنے کا دعوی مو جود ہے،ڈی ای او فی میل ہنگو زنانہ سکولوں میں استعداد کار بڑھانے کے لیے کام جاری رکھیں ،ہنگو کے تمام حلقے ان کی حمایت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر اور سابق ممبر دسٹرکٹ کونسل گل صاحب شاہ،ضلعی جنرل سکریٹری عبدالواحد اورکزئی،چئیف آرگنائزر طارق محمود مغل،اے این پی کے تحصیل صدر قابل خان اورکزئی،ہیومن رائٹس کے نائب صدر ناصر اکبر اورکزئی،لیگل ایڈوائزر حسن شینواری ایڈوکیٹ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

گل صاحب شاہ اور دیگر نے کہا کہ ہنگو میں محکمہ تعلیم فی میل اور ہیلتھ میں فی میل کے سیکٹر میں سیاسی مداخلت اور دیگر غیر متعلقہ افراد کی دلچسبی نا قابل قبول اور افسوس ناک ہے ایسے عناصر کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مخصوص سیاسی حلقے سیاسی طاقت کے نشے میں درجنوں حمایتیوں کے ہمراہ افسران کے دفاتر میں جا کر کیا ثابت کر نا چاہتے ہیں ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے ہر سطح پر جائیں گئے۔گل صاحب شاہ نے واضح کیا کہ ڈی ای او ایجو کیشن ہنگو میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں ایسے میں ان کی کردار کشی قابل مزمت ہے انہوں نے واضح کیا کہ ایجو کیشن فی میل میں کرپشن،قواعد و ضوابط سے ہٹ کر بھرتیوں کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے اور محکمے کے ملازمین کو کسی سیاسی،سماجی یا مذہبی قوت کا آلہ کار بن کر کام نہیں کرنا چاہیے۔ایسی صورت میں ہم احتجاج کریں گئے۔اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گئے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں