پیپلز پارٹی اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے، پیر نصیب چند

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) کرسمس خوشیوں اور ایک دوسرے سے پیار بانٹنے کا ایونٹ ہے،اقلیتی برادری کرسمس کے موقعہ پر مادر وطب کی سالمیت اور ترقی کے لیے ہر قسم کی قربانی کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر پیر نصیب چند نے سالوشن آرمی چرچ کوہاٹ میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پاسٹر جاوید لارز مسیع ،ایلڈر جاوید،،پنڈت نعمت چند،اور کوہات اقلیت کے مشران،نوجوانان اور خواتین بھی موجود تھیں،اس موقعہ پر بچوں اور شرکاء نے کرسمس کی مناسبت سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نصیب چند نے کہا کہ کرسمس خوشیاں بانٹنے اور ایک دوسرے سے پیار و محبت کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین سمیت اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھر پور عملی جدوجہد کر رہی ہے۔پیر نصیب چند نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آتے ہی اقلیتوں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں