اعتزاز حسن شہید کی پانچویں برسی پرکسی نے رابطہ نہیں کیا،والد مجاہد علی کا شکوہ

اتوار 6 جنوری 2019 19:10

اعتزاز حسن شہید کی پانچویں برسی پرکسی نے رابطہ نہیں کیا،والد مجاہد علی کا شکوہ
ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) والد اعتزاز حسن مجاہد علی نے شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز حسن شہید کی پانچویں برسی خاموشی سے گزر گئی،نہ کوئی تقریب ہوئی نہ کسی نے اہل خانہ سے رابطہ کیا، مجھے فخر ہے کہ میرے لخت جگر نے دشمن کو للکارا اور جان دیکر معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے قومی ہیرو اعتزاز حسن شہید کی پانچویں برسی خاموشی سے گزر گئی۔

اس موقع پر نہ کوئی تقریب ہوئی اور نہ ہی کسی حکومتی اور انتظامی افسران و شخصیات نے خاندان سے رابطہ کیا۔شہید اعتزاز حسن کے والد مجاہد علی کا کہنا ہے کہ ان کے لخت جگر اعتزاز نے آج سے پانچ سال قبل چھے جنوری کو گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی کے گیٹ پر خود کش بمبار کو روک کر سینکڑوں معصوم پھولوں کو ابدی نیند سونے سے بچایا اور جان دیکر دلیری اور بہادری کی تاریخ ساز تاریخ رقم قائم کی۔

(جاری ہے)

مجاہد علی نے کہا کہ آج پانچویں برسی کے موقع پر صرف گھر میں قرآن خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بنگش قوم کو اپنے سپوت اعتزاز حسن شہید کی بے مثل قربانی پر فخر ہے اور ہم آج بھی اس عزم پر قائم ہیں کہ امن کے لیے اور وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے اعتزاز شہید کا خاندان ہر وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں