ہنگو کے دینی مدارس کے طلباء کے مابین منفرد تقریری مقابلوں کا انعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 16:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلع ہنگو کے دینی مدارس کے طلباء کے مابین منفرد تقریری مقابلوں کا انعقاد،جامعہ دارالعلوم اسلامیہ زرگیری میں تقریری مقابلوں کے لیے عظیم اور تاریخی تقریب کا انعقاد۔ علماء کرام،مفتیان،مدارس کے مہتممین،صحافیوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور مشران علاقہ کی شرکت،بزم شاہ ولی اللہ کے انعقاد سے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ دینی مدارس محبت،اخوت اورتوحید کے علمبردار ہیں۔

دینی مدارس کو دہشت گردی کے مراکز قرار دینے والے سن لیں۔یہ مدارس دین کے قلعے ہیں،ہمارے طلباء ہر فورم پر اپنی صلاحیتوں کا مدبرانہ،جارحانہ اور وقارانہ اظہار کا ظرف اور اہلیت رکھتے ہیں،جے یو آئی کے ضلعی نائب امیر حضرت مولانامیاں حسین جلالی و دیگرکا منفرد تقریب کے موقعہ پر ولولہ آنگیز خطاب۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلوں میں جامعہ صدیقیہ چمبہ گل کے احمد محمد شاہ نے پہلی،دارالعلوم عربیہ ٹل کے عظیم شاہ نے دوسری اور جامعہ دارالعلوم نریاب کے ثناء اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ دارالعلوم السلامیہ زرگری کی انتظامیہ نے بزم شاہ ولی اللہ کے عنوان سے ضلع بھر کے دینی مدارس کے مابین عربی،اردو اور پشتو میں تقریری مقابلوں کا انعقاد کرایا۔اس مناسبت سے منعقدہ تاریخی مقریب میں شیوخ الحدیث، مفتی صاحبان،دینی مدارس کے مہتمیمین،علما الکرام،اساتزہ اکرام،مدارس کے طلبا اور ہمشران،معززین اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں