ہنگو،چشمہ جات میں صفائی کا آغاز،ناظم ، کونسلر متحرک

اتوار 20 جنوری 2019 18:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) چشمہ جات میں صفائی کے کام آغاز کر دیا گیا ،ویلج کونسل گل باغ صفائی کے لئے ناظم اور کونسلر متحرک ہو گئے،قدیم قدرتی چشمہ جات میں جنگی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ ویلج ناظم فاروق احمد بنگش کی نگرانی میں کونسلر ملک اعظم گل اورکزئی ،شریف خان اور دیگر نے صفائی کے کام کا افتتاح کیا۔

ویلج ناظم گل باغ نیبر ہڈ فاروق احمد بنگش نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ قدرتی چشمے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے یہاں کا پانی پینے اور کھیتوں کو سیراب کرنے کے لئے استعمال ہوتاہے ،کئی سالوں سے ان قدرتی چشموں کی صفائی نہیں ہوئی تھی, جس کی وجہ سے ہر طرف گندگی تھی ,اب ہم نے اس کی صفائی کا بندوبست کیا ہے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چشمہ جات کی صفائی کے کام میں اپنا کردار ادا کریں, پانی لے جاتے ہوئے یا یہاں وزٹ کرتے ہوئے گندگی نہ پھلائیں اور نہ ہی نا کارہ کاغذ اور شاپنگ پیگ پھینک کر اس خوبصورت چشمے کی قدرو منزلت کم کریں۔

(جاری ہے)

ناظم فاروق احمد بنگش نے کہا کہ ان کی نیبر ہڈ کونسل میں روزانہ کی بنیاد پر گندگی اٹھانے اور صفائی کرنے کا عمل موجود ہے ، اور وہ علاقے کی ترقی ،ترقیاتی کاموں اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے لئے کوڑا کرکٹ جمع کرنے والے کیبنز میں گندگی ڈالیں اور ایسی جگہ پر گندگی نہ پھینکیں جو گندگی کے لئے مخصوص نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں