ہنگو،صدہ گورنر ماڈل سکول میں بنگش ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام امن ایوارڈ کیتقریب کا انعقاد

منگل 22 جنوری 2019 17:30

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تحصیل ٹل سے متصلہ علاقہ صدہ گورنر ماڈل سکول میں بنگش ویلفیئر کیمٹی کے زیر اہتمام امن ایوارڈ کے نام سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بنگش ویلفیئر صدر سرفرازبنگش،اعجاز بنگش،یوسف بنگش،کپٹن فدا،طفیل محمد،مکیش خان سمیت عمائدین علاقہ،اساتذہ،صحافی برادری اور سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ضلعی صدر طفیل محمد خان،یوسف بنگش،سرفراز بنگش،مکیش،ملک مولاجان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے بعد پہلی بار تحصیل ٹل سے متصلہ علاقہ ضلع کرم صدہ عوام کے چہروں پر خوشی کی جھلک نظر آرہی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ امن کی خاطر قبائیلی عوام نے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھرپور ساتھ دیا۔مقررین نے صوبائی حکومت سے ڈسٹرکٹ کرم کے بنیادی مسائل گیس،پانی، بجلی سمیت صحت و تعلیم کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔تقریب کے آخر میں بنگش ویلفیئر کیمٹی کی جانب سے صحافی،اساتذہ اور ادبی شخصیات میں امن ایوارڈ تقسیم کئے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں