پی ٹی آئی رہنمارفیع اللہ تحصیل کونسل سرہ غنڈی کے نئے ناظم بن گئے

منگل 22 جنوری 2019 17:30

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تحصیل ٹل کے نیبرہوڈ کونسل 60 ناظم انتخابات میں پی ٹی آئی رہنما رفیع اللہ نے جمعیت علماء اسلام کے مفتی محمد عمران کو تین کے مقابلے میں نو ووٹوں سے ہراکر کونسل سرہ غنڈی کے نئے ناظم بن گئے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے سلسلے میں شہزاد خان نے نظامت سے استعفیٰ دیاتھا ،خالی نشست پر مفتی عمران اور رفیع اللہ کا آمنا سامنا تھا جس میں خالی نشست پر جمعیت علماء اسلام کے مفتی عمران کے مقابلے میں تحریک انصاف کے رفیع اللہ نے دوتہائی اکثریت حاصل کرلی۔

یادرہے کہ سابق ناظم شہزاد خان کی جگہ پر حال ہی میںمفتی عمران نے پی ٹی آئی کے ہدایت بنگش کو ہراکر کونسلرکی سیٹ جیتی تھی جبکہ گزشتہ روز ویلج ناظم کے الیکشن میں رفیع اللہ نے مفتی عمران کو شکست دیکر ویلج ناظم بن گئے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں