ہنگو،قبائلی ضلع اورکزئی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:05

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) قبائلی ضلع اورکزئی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا 40200 بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 54 ایریا انچارج کی نگرانی میں مجموعی طورپر 216 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی۔ممبر قومی اسمبلی جواد حسین نے لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈکوراٹر میں بچوں کو پولیو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی میں 22 اپریل سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کلایہ ہیڈکوراٹر میں منعقد ہوئی جسمیں ڈسٹرکٹ ایجنسی سرجن ڈاکٹر نواب علی سمیت علاقہ مشران شریک تھے۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی جواد حسین نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجنسی سرجن اورکزئی ڈاکٹر نواب علی نے کہاکہ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اورکزئی میں بھی ڈپٹی کمشنر اورکزئی خالد اقبال کی سرپرستی میں اورکزئی ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے عمر کے 40200 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 54 ایریا انچارج کی نگرانی میں 216 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

جن میں 176 موبائل،39 فکسڈ ،جبکہ 1 ٹرانزٹ شامل ہے انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں تربیت یافتہ عملہ گھر گھر دہلیز پر بچوں کو قطرے پلانے کی فرائض انجام دے گا۔ڈاکٹر نواب علی نے کہاکہ پولیو جیسے مہلک مرض سے بچاو اور صحت مند معاشرے کی تشکیل نو کیلئے ہر طبقہ فکر کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے خلاف جہاد علماء کرام علاقہ مشران اور والدین کا کلیدی کردار نہایت اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پولیو کے سدباب اور بچوں کو صحت مند مستقبل سنوارنے کے لئے تمام تروسائل بروے کار لارہی ہے انہوں نے علماء کرام قبائلی مشران، والدین اور عوام سے پرزور اپیل کی کہ انسداد پولیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اس اہم قومی فریضہ میں پولیو عملہ کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے بھر پور تعاون پیش کریں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں