ہنگو سٹی میں پائیدار امن کے لیے پولیس کے اقدامات لائق آفرین ہیں،گل صاحب شاہ

اتوار 21 اپریل 2019 16:20

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ہنگو سٹی میں پائیدار امن کے لیے پولیس کے اقدامات لائق آفرین ہیں،ایس ایچ او محمد فضل کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کی بدولت ہنگو میں امن و آتشی کی فضا قائم ہوئی ہے،ہنگو کی سول سوسائٹی ایس ایچ او محمد فضل اور ان کی ٹیم کو مستحسن انداز میں فرائض کی آنجام دہی پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے ضلعی چیئرمین و سابق ناظم گنجانو کلے یو سی اور اے این پی کے تحصیل صدر گل صاحب شاہ نے ایک اخباری بیان میں کیاگل صاحب شاہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ خان ایک منجھے ہوئے،معاملہ فہم،باریک بین اور فرائض کی نزاکتوں اور تقاضوں سے آشنا سرکاری آفیسر ہیں جن کی ولولہ آنگیز سربراہی میں ہنگو پولیس نے ضلع کو امن کا گہوارا بنایا ہے اور عوام ہر طرح کے تحفظ کو محسوس کرتے ہیں جس کی بدولت ہنگو میں مزہبی ہم آہنگی اور پائیدار امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اور شہری بلا خوف و خطر معمولات زندگی میں دلچسبی لے رہے ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر گل صاحب شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہنگو کی رونقیں لوٹ آئی ہیں،سیاسی،سماجی اور کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں قانون کی مکمل عمل داری قائم ہے جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی گئی ہے اس خوش کن تبدیلی کا سہرہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان اور سٹی پولیس انچارج محمڈ فضل کے سر ہے گل صاحب شاہ نے واضح کیا کہ اے این پی ہنگو میں پائیدار امن اور مزہبی کشادگی و برداشت کے کلچر کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی اور وہ ہنگو پولیس کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں