ہنگو، تحصیل ٹل میں میں دفعہ 144 نافذ

اتوار 12 مئی 2019 16:45

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2019ء) تحصیل ٹل میں میں دفعہ 144 نافذکردی گئی۔ ٹل کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی بڑھادی گئی۔ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی شوکت بخاری کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹل میرزمان خان نے ٹل کے تمام چیک پوسٹوں پر ہر آنے جانے والے افراد پر چیکنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او میر زمان کے مطابق امن وامان کی فضا قائم رکھنے کیلئے ڈبل سواری سمیت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تراویح کے دوران مساجد کو سخت سیکورٹی فراہم کردی ہے۔انہوں نے کہا عوام کی سہولت کیلئے ٹل بازار میں ٹریفک اہلکارز میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ صبح اور خصوصاً عصر کے وقت ٹریفک جام نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں