ہنگو،تحصیل ٹل میں میں دفعہ 144 نافذکر،داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی

اتوار 12 مئی 2019 17:25

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) تحصیل ٹل میں میں دفعہ 144 نافذکردیا۔ٹل کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی شوکت بخاری کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹل میرزمان خان نے ٹل کے تمام چیک پوسٹوں پر ہر آنے جانے والے افراد پر چیکنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او میر زمان کے مطابق امن وامان کی فضا قائم رکھنے کیلئے ڈبل سواری سمیت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تراویح کے دوران مساجد کو سخت سیکورٹی فراہم کردی ہے۔انہوں نے کہا عوام کی سہولت کیلئے ٹل بازار میں ٹریفک اہلکارز میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ صبح اور خصوصا عصر کے وقت ٹریفک جام نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں