ہنگو،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں،قتل،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دومجرم اشتہاریوں سمیت21جرائم پیشہ افرادگرفتار

پیر 20 مئی 2019 16:55

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ہنگو پولیس کی گزشتہ دودنوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں، قتل، اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت21جرائم پیشہ افراد گرفتار،گرفتار افراد سے بھاری مقدارمیں خود کار اسلحہ ومنشیات برآمد،ڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرسٹی اورٹل سرکلزایس ڈی پی اوزکی قیادت میں تھانہ سٹی، صدر، دوابہ اورتھانہ ٹل کے ایس ایچ اوزنے پولیس نفری کے ہمراہ ضلع بھرکے مخلتف مقامات پرجرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپور کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اوربرامدگی عمل میں لائی ہی.تھانہ سٹی،صدر،دوابہ اورتھانہ ٹل پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب2مجرمان اشتہاریوںسمیت21جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے قبضے سی2 کلاشنکوف، 5بندوق، ایک رائفل،7پستول،157مخلتف بورکے کارتوس،1598گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے مجرم اشتہاری سمیت منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر5افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 1 کلاشنکوف،1رائفل،1بندوق22مختلف بورکے کارتوس، 1305 گرام چرس برآمدکرلی۔

اسی طرح صدرپولیس نی5ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2 عدد بندوق، 2 عدد پستول، 20عددمختلف بورکے کارتوس1چارجراور210گرام چرس برامدکرلی۔تھانہ دوآبہ پولیس نی8 ملزمان کوگرفتارکرکی1کلاشنکوف،2بندوق،4پستول،90مختلف بورکے کارتوس،3چارجراور53گرام چرس برآمد کر لی۔ ٹل پولیس نے مجرم اشتہاری سمیت3 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک پستول، 25 عدد کارتوس، ایک چارجر اور 20 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ڈی پی او ہنگواحسان اللہ خان کے مطابق عوام کی جان ومال کے تحفظ اورعلاقہ میں امن وامان برقرارکھنے کیلئے ہنگوپولیس کاجرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنزکا سلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری رہے گا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں