ہنگو، پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی

ہفتہ 25 مئی 2019 17:46

ہنگو، پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی
ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف کاتب شنواری کی قیادت میں سول سوسائٹی نے احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی اور شہری شریک تھے۔مظاہرین نے پاک افواج کے حق اور پی ٹی ایم کے خلاف نعرے لگا کر گلالئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے ممتاز سماجی رہنماء ملک کاتب شنواری، ملک جمال،ملک ساجد،تحصیل کونسلر ٹیکا خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ مادر وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا ہے۔

افواج پاکستان نے اندروانی اور بیرونی دشمنوں کا سیکیورٹی اداروں اور قوم کے ساتھ ملکر خاتمہ کیاہے اور ملک میں امن قائم کیاہے۔

(جاری ہے)

کاتب شنواری و دیگر نے کہاکہ آج پختونوں کے حقوق کا نام لیکر پی ٹی ایم اور گلائلی اسماعیل ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔جذباتی نعروں سے پی ٹی ایم کے لوگوں کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ انہوں حکومت سے مطالبہ کیا ریاست اور وطن کے خلاف کام کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے اور گلالئی اسماعیل کو گرفتار کیا جائے۔اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے افواج پاکستان اور سیکیورٹی کی حق میں شدید نعرہ بازی کی، احتجاجی ریلی ہوتی ہوئے ریلوے چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں