ہنگو، مقامی پہاڑی سے ایک شخص کی مسح شدہ لاش بر آمد

اتوار 26 مئی 2019 16:50

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) مقامی پہاڑی سے ایک شخص کی مسح شدہ لاش بر آمد۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔مقتول کی شناخت عبدالجمال کی نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس کو اپنے زرائع سے اطلاع ملی کہ علاقہ ابراہیم کی پہاڑی پر ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالجمال کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر تین افراد کو گرفتار کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں