ہنگو،ہیلتھ مسائل کے حل کیلئے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل،نرسیز اور کلاس فور ملازمین کا گرینڈہیلتھ الائنس بنانے کا فیصلہ

ً مشترکہ تنظیم سازی میں متفقہ طورپر ڈاکٹر احمد طارق چیئرمین ، انور شمیم صدر منتخب

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

ي ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) موجودہ ہیلتھ مسائل کے حل کیلئے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل،نرسیز اور کلاس فور ملازمین کا گرینڈہیلتھ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے ضلع ہنگو میں بھی مشترکہ تنظیم سازی کی گئی۔جس میں متفقہ طورپر ڈاکٹر احمد طارق کو چیئرمین جبکہ انور شمیم کو صدر منتخب کیا گیا۔عدنان مسیح کنرل سیکرٹری۔

اسرار محمد خان سینئر نائب صدر اورڈاکٹر توقیر کو فنانس سیکرٹری منتخب کیاگیا۔ایکزیگٹیو کمیٹی میں ڈاکٹر مشتاق،ڈاکٹر ولایت شاہ اور اسلام،بادشاہ شامل۔تفصیلات کے مطابق آجکل ڈاکٹرز۔پیرامیڈیکل اور نرسز سمیت کلاس فور سٹاف کا صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف ہونے احتجاج۔دھرنے اور ہڑتال کو موثر بنانے کیلئے صوبائی سطح پر گرینڈ ہیلتھ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع ہنگو ملازمین نے بھی ضلعی سطح پر مشترکہ تنظیم سازی کی۔جس میں ڈاکٹر احمد طارق متفقہ طورپر چیئرمین جبکہ انورشمیم ضلعی صدر منتخب ہوگئے۔عدنان مسیح کو جنرل سیکرٹری اسرار محمد سینئر نائب صدر اور ڈاکٹر توقیر کو فنانس سیکرٹری مقرر کردیا۔ایگزیکٹیو ممبران میں ڈاکٹر ولایت شاہ۔ڈاکٹر مشتاق۔اسلام بادشاہ اور دیگر شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر احمد طارق نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کامقصد ہیلتھ سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی ظالمانہ اور غیرمنصفانہ رویہ کے خلاف یک زبان ہونا ہے۔جب تک صوبائی وزیر صحت اور وزیراعلی ہمارے مطالبات نہیں مانتے ہمارا ہڑتال اور احتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں