ہنگوتھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنیوالی3 بائیک لفٹرز کو گرفتار کرلیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:25

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) ہنگوتھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنیوالی3 بائیک لفٹرز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کاروائی میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل اورکلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئیں. موٹر سائیکل تھانہ صدر کے علاقے کچہ پکہ بازارکی ایک ایک ورکشاپ کے سامنے سے چوری کی گئی تھی. ایس ایچ اوصدرشمیم خان کے مطابق گرفتار ملزمان نامیراجان ولدنوراجان،نبی اللہ ولدقیوم خان اورعمران خان ولدگلاب خان کا تعلق کوہاٹ اورہنگو سے ہے جنہوں نے کچہ پکہ بازارکی ایک ورکشاپ کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کی تھی.

زیر حراست بائیک لفٹرزکے خلاف تھانہ صدرمیں میں زیردفعات 381/511/411اور15AAکے تحت مقدمہ دج کرلیا گیا ہی. ڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان نے تھانہ صدر پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ایسے پولیس کی اہم کامیابی قراردے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں