ہنگوپولیس نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعرات 4 جون 2020 17:50

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ہنگوپولیس نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔سماری روڈ پرناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار سی2کلوگرام چرس برآمد کرکے منشیات سمگلنگ میں ملوث بین الاضلاعی منشیات سمگلرکوگرفتارکرلیاگیا۔پکڑی گئی منشیات سماری روڈ پر بطرف کوہاٹ سمگل کی جارہی تھی۔زیرحراست ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایت پرضلعی پولیس کامنشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث عناصرکیخلاف کریک ڈاون کامیابی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں سٹی پولیس نے اے ایس ایچ اوسٹی رحیم خان اوراے ایس آئی شیرزمان خان کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان کی قیادت میں مخبرکی اطلاع پرسماری روڈ پرسپشل ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل سوارمحمدخالدولد میر عجب خان سکنہ وراستہ روڈمدینہ کلونی کیقبضہ سی2کلوگرام چرس برآمدکرکے منشیات سمگلنگ میں ملوث بین الاضلاعی منشیات سمگلرکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے بین الاضلاعی منشیات سمگلرکوموٹرسائیکل نمر3580.MIL سمیت تھانہ سٹی منتقل کردیاہے،جہاں اس کیخلاف منشیات سمگلنگ کے جرم میں مقدمہ درج کردیاگیاہے۔ملزم سے ابتدائی تفتیش کاآغاز کر دیاگیاہے۔ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان کااس حوالے سے کہناتھا کہ منشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث افرادکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں