اُردو پوائنٹ پاکستان ہنگوہنگو کی خبریںاورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے اہم ..

اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت 6شدت پسند مارے گئے ، خود کش جیکٹس ،اسلحہ برآمد کرلیا گیا

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت 6شدت پسند مارے گئے جبکہ خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،4شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو پہنچا دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز اعلیٰ الصبح ہنگو اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ طورہ وڑی میں8سے 10تک کی تعداد میں شدت پسند وں کا گروپ صبح سویرے مومنٹ کر رہے تھے کہ اسی دوران سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں پر فائرنگ شروع کر دی اور شدت پسندوں کی جانب سے بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں دو شدت پسند مارے گئے جبکہ باقی شدت پسند اسلحہ چھوڑ کرفرار ہو گئے۔

(خبر جاری ہے)

فائرنگ کتے تبادلے میں سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے۔جبکہ دوسری جانب سیکورٹی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ دڑادڑ اماموزئی سمیت دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک خفیہ ٹھکانے میں کالعدم تنظیم کے 4شدت پسند موجود تھے جوکہ سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لیکرجوابی کاروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں 4شدت پسند مارے گئے۔

جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،دستی بم ،اسلحہ اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی 4لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو پہنچا دیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ہنگو شہر کی مزید خبریں