ہنگوتھانہ صدرپولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،ْ ایک شتہاری سمیت سات افراد گرفتار

اتوار 19 مارچ 2017 16:32

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء)ہنگوتھانہ صدرپولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،ْدومکانات کی تلاشی ،ْایک مجرم اشتہاری،4 جرائم پیشہ عناصر سمیت6مشکوک افرادزیرحراست ،ْآپریشن کے دوران اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرتھانہ صدرپولیس نے ایس ایچ او صدرانسپکٹرشاہ زیب خان کی قیادت میں علاقہ عظیمی بانڈہ میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئی1مجرم اشتہاری،4جرائم پیشہ افرادسمیت6مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا۔

گرفتارملزمان سی1کلاشنکوف1رائفل،303بور1بندوق بارہ بور اور50مختلف بورکے کارتوس برآمد کر لئے۔علاقے میں قیام امن برقراررکھنے اورجرائم کا قلع قمع کرنے کے لیے تھانہ صدرپولیس کاسرچ اپریشن جاری رھے گا۔عوام بھی جرائم کی نشاندہی کرکے ایک محب وطن شہری ہونے کاثبوت دیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں