ایس ایس ٹی اساتذہ کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک چلے گی ، جہانزیب خان

اتوار 19 مارچ 2017 23:41

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء)صوبائی حکومت ایس ایس ٹی اساتذہ کے حقوق سلب کررہی ہے اور اگر ہمارے جائز مطالبات منظورنہ ہو ئے تو احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس ٹی ٹیچرز ضلع ہنگو کے صدر جہانزیب خان،رحمت خان،ذوالقرنین،شاہ محمد،عصام الدین اوردیگر نے اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 5 جون 2015 کو قرارداد کی وساطت سے صوبائی اسمبلی کو سفارشات پیش کردی گئیں تھیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوسکی اور تحریک انصاف کی حکومت بھی انصاف کے تقاضے پوری نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکرسی دانستہ طورپر غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کر کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے پر امن تعلیمی ماحول کو خراب کر نے کی کوشش کر رہی ہے اور محکمہ تعلیم کے بعض ذمہ داران بھی تعلیمی ماحول کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ تمام کیڈر ز کو بارہا اپ گریڈ یشن سے نوازا گیا جبکہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہر دروازہ کھٹکٹانے کے باوجود رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ مقررین نے کہا کہ اگر فوری طورپر آل ٹیچر ز کو ارڈینشن کونسل کے مطالبات کی روشنی میں ایس ایس ٹیز اساتذہ کے ٹائم سکیل،سروس سٹرکچر اور سکیل اپ گریڈیشن کے مسائل حل نہ کئے گئے تو احتجاجی دھرنوں کا آغازکیا جائیگا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں