ھنگو ، پولیٹیکل ایجنٹ اور کزئی ایجنسی خالد اقبال نے انسداد پو لیو کا افتتاح کر دیا

پیر 20 مارچ 2017 16:51

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)پولیٹکل ایجنٹ اور کزئی ایجنسی خالد اقبال نے انسداد پو لیو کا افتتاح کر دیا،مجموعی طورپر 39074 بچوں کو قطرے پلانے کیلئے 194 ٹیمیں تشکیل دید ی گئیں ۔تفصیلات کے مطا بق اور کزئی ایجنسی میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے انتظا مات کو حتمی شکل دیتے ہو ئے اور کزئی ہیڈ کو ارٹر ہنگو میں پو لیٹکل ایجنٹ اور کزئی ایجنسی خا لد اقبال نے بچوں کوپولیو قطر ے پلا کر مہم کا با قاعد ہ افتتاح کیا ۔

اس مو قع پر ایجنسی سر جن اور کزئی ڈاکٹر ثمین،ہنگو کے صحافیوں سمیت قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ بھی مو جود تھے۔اور کزئی ایجنسی میں 22 مارچ سے تین روزہ پولیو مہم کے دوران 39074 بچوں کو پولیو قطر ے پلانے کیلئے مجموعی طورپر 194 ٹیمیں تشکیل دید ی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں 161 مو بائل ،فکسڈ 30 ،اور 3 ٹرانزٹ 46 ایریا انچارج کی نگرانی میں پولیو مہم کے مقرر کر دہ ہدف کو پا نے میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دیں گی۔

پولیٹکل ایجنٹ خالد اقبال اور ایجنسی سر جن ڈاکٹر ثمین نے افتتاحی تقریب کے مو قع پر اپنے اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیو وائر س کو روشن مستقبل کا بڑا دُ شمن قرار دیتے ہو ئے علماء کرام ،قبائلی عمائدین اور عوام سے اپیل کی کہ پانچ سال تک بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے اور خوبصورت صحت مند مستقبل سے روشناس کرانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو کہ مستقبل کے روشنیوں کو عمر بھر کے اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو معاشرے کا صحت مند فر د بنانے کیلئے پولیو مرض کے خلاف جہاد کر نا ہم سب کی مشترکہ دینی اور اخلاقی ذمداری ہے ۔انہو ں نے پولیو مہم کے عملہ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیں۔بہترین فرائض کے مر تکب عملہ کی بھر پور حو صلہ افزائی جبکہ فرائض میں کو تاہی یا غفلت پر کو ئی رعایت نہیں بر تی جائیگی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں