ھنگومیں خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ پاک فوج کی نگرانی میں جاری

پیر 3 اپریل 2017 16:19

ھنگومیں خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ پاک فوج کی نگرانی میں جاری
ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) ھنگومیں خانہ شماری و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ پاک فوج کی نگرانی میں جاری ہے، ہنگو سٹی بلاکس نمبر 6میں مزید 201گھرانوں کا اندراج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 15مارچ 2017سے جاری خانہ و مردم شماری مرتب شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ہفتہ کے روز مردم شماری ٹیم نے ہنگو سٹی بلاک نمبر6کے علاقہ مسلم آباد میں گھر گھر کی دہلیز پر جا کر فرنٹئیر کور کے جوانوں اور پولیس کے ہمراہ گھرانوں کے اندراج کے عمل کوپر امن و شفاف ماحول میں جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مردم شماری ٹیم نے بتایا کہ خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ہنگو سٹی بلاک 6میں 201گھرانوں کا اندراج کرتے ہوئے مزید گھرانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خانہ ومردم شماری کو احسن انداز میں پایا تکمیل تک پہنچاناسب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی معلومات پر مرتب شدہ مردم شماری وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔اور سیکورٹی فورسز کی بھر پور سرپرستی اور پولیس کی تعاون سے خانہ شماری ،مردم شماری کے اجری مراحل کو مقررہ شیڈول کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں