ہنگوتھانہ صدرپولیس کی کامیاب کاروائی، اپنی بیوی اور تین سالہ بیٹی قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 13 جولائی 2018 16:42

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) ہنگوتھانہ صدرپولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی اور تین سالہ بیٹی کوقتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم نے چنددن پہلے گھریلوتنازعہ پراپنے گھرمیں فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماة (الف) اوراپنی تین سالہ بیٹی بشریٰ کوقتل کردیا تھا۔قتل کے بعدملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرصدرپولیس نے ایس ایچ او صدرنبی خان کی قیادت میں خفیہ زرائع سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو کامیاب چھاپہ مارکاروائی میں لی لین پہاڑی نزدکرکٹ گراونڈ خٹک بانڈہ روڈ توغ سرائے سے اسلحہ (کلاشنکوف) سمیت گرفتارکرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدرمیں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم کوتھانہ صدرحوالات منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی پی او ہنگو پیرشہاب علی شاہ نے ایس ایچ او کی اس کارکردگی کوسراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کی امیدظاہرکی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں