ہنگو،تجاوزات کے نام پر غریب مزدوروں کو تنگ نہ کیا جائے، متاثرین کا مطالبہ

پیر 14 جنوری 2019 16:53

ْہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ہنگو میں تجاوزات کے نام پر غریب مزدوروں اور ریڑھی بانوں کوتنگ کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ،ٹی ایم اے کی منظوری سے بازاروں میں کاروبار کرنے والوں کو ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے نام پر نشانہ بنا رہی ہیں،سینکڑوں غریب شہر کے دوسرے علاقوں میں ریڑھی پر کام کرنے والے گلی کوچوں میں محسور ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

ان مزدوروں اور روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے ہم سے ٹیکس لیتی ہے اور بازار میں اشیاء کی فروخت کرنے کی اجازت دے دیتی ہے ، اور دوسری طرف تجاوزات کے نام پر آپریشن کرتے ہوئے ہمیں شہر سے باہر دھکیل دیا جاتا ہے ،ہماری ریڑھی کو الٹا دیا جاتا ہے اور بازاروں میں ہمیں بے عزت کیا جاتا ہے ، متاثرہ افراد نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے کاروبار کو تحفظ فراہم کریں اور ہمارے لئے ایک پالیسی وضع کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ہمیں تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں