ہنگو پولیس نے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کررقم بٹورنے والے دو جعلی سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لے لیا

ملزمان کے قبضہ سے نوکری دلوانے کے لئے وصول کئے گئے 30 ہزار روپے، جعلی سروس کارڈ اور دیگر کاغذات بھی برآمد کر لئے

منگل 19 فروری 2019 14:36

ہنگو پولیس نے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کررقم بٹورنے والے دو جعلی سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لے لیا
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) ہنگو پولیس نے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کررقم بٹورنے والے دو جعلی سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لے لیا اور ملزمان کے قبضہ سے نوکری دلوانے کے لئے وصول کئے گئے 30 ہزار روپے، جعلی سروس کارڈ اور دیگر کاغذات بھی برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق رحمان گل ولدعبدالسلام سکنہ شیخ محمدی پشاوراور اکبرخان ولدسیف الرحمن سکنہ باڑہ شیخان پشاور نیخودکو فرنٹیئر کور قلعہ بالا حصار پشاور ہیڈکوارٹر کے اعلی سرکاری اہلکارظاہرکرکے سادہ لوح لوگوں کونوکری کاجھانسہ دے کررقم بٹورتے رہے کہ دھر لئے گئے۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ فضل شاہ مارکیٹ ہنگو میں دو افراد خود کو سرکاری اہلکار ظاہرکرکے سادہ لوح عوام سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں جس پرایس ایچ اوسٹی نے موقع پر پہنچ کر پولیس نفری اورخفیہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ لگاکردونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا.پولیس نے زیرحراست ملزمان کے قبضہ سے فرنٹیئر کور قلعہ بالا حصار پشاور ہیڈکوارٹر کے دو جعلی سروس کارڈ، لوگوں سیلی گئی تعلیمی اسنادکی کاپیاں اورنوکری دلوانے کے جھانسہ میں وصول کی گئی 30000روپے رقم بھی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو فوری طور پر تھانہ سٹی حوالات منتقل کردیاگیا جہاں ان کے خلاف دھوکہ دہی,فریب اورجعلی دستاویزات استعمال کرنے پرجعل سازی کا مقدمہ درج کرلیاگیاہی.پولیس کے مطابق کاروائی انٹیلی جنس یونٹ پولیس کی اطلاع پرعمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں