ہنگو، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹل میں فری زچہ بچہ سنٹر قائم

پیر 22 اپریل 2019 17:09

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) بین الاقوامی تنظیم میڈیسن ڈو مونڈ کے تعاون سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹل میں غریب عوام کیلئے فری زچہ بچہ سنٹر قائم کردیا۔زچہ بچہ سنٹر کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سید سمین جان اور ایم ڈی ایم جنرل کوارڈینٹر ایڈمن شاہ اویس نے کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرسید سمین جان،ڈاکٹر محمد عمران،نفیس الزمان،عبداللہ بنگش،ملک جمیل خان اور دیگر عمائدین علاقہ،منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت ویلج ہیلتھ کمیٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینٹر ایڈمن شاہ اویس نے کہا کہ ایم ڈی ایم پورے ملک خصوصاً ضلع ہنگو میں غریب عوام کیلئے فری علاج معالجہ سینٹرز قائم کردیا ہیں جس میں پرائمری ہیلتھ کیئر،زچہ بچہ سنٹر سمیت دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج ٹل سمیت مضافات کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ایم ڈی ایم کی اشتراک سے ٹل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں فری زچہ بچہ سنٹر سمیت ایمبولینس اور الٹراساؤنڈ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔تقریب سے ڈاکٹر عمران،بیس کوارڈینٹر نفیس الزمان،ملک جمیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں