ہنگو،ٹل میونسپل لائبریری بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،بنیادی سہولیات کا فقدان،30سالوں سے کوئی نئی کتاب نہیںآئی

بدھ جون 15:58

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ٹل میونسپل لائبریری بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،بنیادی سہولیات کا فقدان،30سالوں سے کوئی نئی کتاب نہیںآئی،لائبریری میں 5یا6 بندوں سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کیلئے جگہ کم پڑجاتی ہے،طویل لوڈشیڈنگ اورمتبادل ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے لائبریری کے اندر گھپت اندھیری قابل افسوس امرہے۔ڈی سی ہنگوفوری نوٹس لیں۔

ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت طفیل محمدخان،اسراف احمد،رحیم خان اورمقدم شاہ اوردیگرنے اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذیدبتایا کہ جہاں موبائیل اور انٹرنیٹ کے عام استعمال سے کتاب اورقلم کااستعمال نہایت کم ہوکر رہ گیا وہاںپبلک لائبریری میں بھی نئی نسل کیلئے پڑھنے کیلئے موادموجود نہیں،ٹل ٹی ایم اے انتظامیہ اور تحصیل کونسل سے لائبریری میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے تاحال لائبریری کے اندر کوئی مثبت تبدیلی دیکھنے میں نہیں ملی۔سماجی شخصیت طفیل خان نے مذید کہا کہ اگر نئی نسل کو مثبت سوچ دینی ہوتو ان کے ہاتھوں میں قلم اورکتاب تھماناچاہئے ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر ہنگو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments