وادی ہنزہ میں دیہاتیوں نے خونخوار برفانی چیتا پکڑ لیا

پیر 27 فروری 2017 15:18

ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)ہنزہ کے دور افتادہ گاؤں مسگر میں گزشتہ دنوں برفانی چیتے نے مقامی لوگوں کے پالتو جانوروں کو چیر پھاڑ ڈالا ، لاکھوں کا نقصان کرنے کے باوجود متاثرین نے نایاب جانور کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد بغیر کسی شرط کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا ،ْ مقامی لوگوں نے برفانی چیتے کو جال میں ڈال کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور بعد ازاں محکمہ جنگلی حیات نے اس نایاب جانور کو قراقرم نیشنل پارک میں آزاد کروایا تھا ۔

(جاری ہے)

متاثرین مسگر بشارت حسین ، مشروف عالم ،عبد حمید و دیگر نے کہا کہ اس نایاب جانور نے ہمارے لاکھوں روپے کا نقصان کروایا ہے اور حکومتی سطح پر اس کا ازالہ بھی نہیں کیا جا رہا ہے ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں