ہنگومیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144نافذ

جمعرات 25 مئی 2017 20:43

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) گو میں پائیدار امن کے قیام یقینی بنانے اور امن کی فضاء برقرار رکھنے کے تناظر میں ضلعی پولیس کی تحریری خط پر ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ خان کی دفتر سے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یعنی امن کو فروغ دینے کے لے دفعہ 144کے نفاذ کے تحت جلسے،جلوسوں،احتجاجی ریلیوں،مذہبی سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ لیٹر نمبر 1084/144.CRPCمیں وضاحت کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ ضلع ہنگو میں مذہبی ہم آہنگی رواداری ،بھائی چارے اور تمام مکاتب فکر کے مابین اخوت کے ماحول پر یقین رکھتی ہے جس کے لئے ہمہ وقت جدوجہد جاری رکھی جاتی ہیں تاہم سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہر قسم کے جلسے ،جلوسوں ،مذہبی سیاسی ریلیوں،احتجاجوںپر دفعہ144کے تحت مورخة22مئی تا 21جولائی 2017تک پابندی کا اطلاق جاری رہے گا اور خلاف ورزی کے صورت میں قانون حرکت میں آکر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیر دفعہ188کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائے جائے گی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں