ہنگو،مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، بہن بھائی قتل ، ماں باپ شدید زخمی

پیر 5 جون 2017 18:22

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) ہنگو کے علاقہ لودھی خیل میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 8اور 7سال کی دو بہن بھائی قتل ،ان کا ماں باپ شدید زخمی ،اس حوالے سے ھنگو پولیس نے بتایا اتوار اور پیر کے درمیانی شپ رات ایک بجے گھریلوی تنازعہ پر مسلح افراد محمد کاشف کے گھر گھس گئے کمرے میں محوخواب افراد پر ادندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات سالہ سکیہ اور 8سالہ محمد ناصر بہن بھائی موقع پر جان بحق جبکہ ان کے والدین شازیہ اور محمد کاشف شدید زخمی ہو گئے ان کو فوری طور پر ھنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقتولین اور مجروحین کے ورثاء نے ایک خاتون کائنات سمیت سعید ،امتیاز اور نعیم علی پر دعویداری کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں