ہنگو، مسلح افراد کی فائرنگ کھیت میں کام کرتے باپ بیٹا قتل ،ملزمان فرار

پیر 5 جون 2017 18:22

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) اپر اورکزئی ایجنسی تحصیل اسماعیل زئی کے علاقہ دھڑا دھڑ مامازئی میں کھیت میں کام کرنیوالے باپ بیٹے پر مسلح افراد کی فائرنگ دونوں قتل ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو اورکزئی ایجنسی تحصیل اسماعیل زئی کے علاقہ دھڑادھڑ مامازئی انڈخیل کلے میں مظفر شاہ اور عارف دونوں باپ بیٹا اپنے کھیت میں کام کرنے میں مصروف تھے کہ پہاڑ سے ان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب وجہ عداوت معلوم نہ ہو سکی

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں