ہنگو، امریکی ڈرون حملہ ،کالعدم تنظیم کا کما نڈرساتھی سمیت ہلاک

منگل 13 جون 2017 19:04

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) ضلع ہنگو کے شہر ٹل کے نواحی علاقے سپین ٹل میں امریکی ڈرون حملہ ،کالعدم تنظیم کا کما نڈرساتھی سمیت ہلاک،تفصیلات کے مطا بق گزشتہ پیر اور منگل کی درمیا نی رات کو ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل کے شہرکے نواحی علاقے سپین ٹل میں خفیہ اطلاع پر ضللع ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کی سر حدی بائو نڈری سپین ٹل کے ایک مکان پرامریکی ڈرون حملے میںشدت پسند کمانڈرابوبکر ساتھی سمیت ہلا ک ہو گیا ہے ہنگو پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے بتا یاکہ یہ علاقہ سرکار نہیں علا قہ غیر ہے یاد رہے کہ 2013میںبھی ٹل میں امریکی ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں 8شدت پسند ہلا ک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں