ہنگو، لیول کلے کے علاقہ میں حقانی نیٹ ورک کمانڈر ابوبکر کے مکان پر امریکی ڈرون طیارے کا حملہ، 2میزائل داغے گئے،

کمانڈر سمیت 4افراد ہلاک ،سرکاری ذرائع

منگل 13 جون 2017 21:32

ہنگو، لیول کلے کے علاقہ میں حقانی نیٹ ورک کمانڈر ابوبکر کے مکان پر امریکی ڈرون طیارے کا حملہ، 2میزائل داغے گئے،
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) سپین ٹل کے علاقہ لیول کلے میں حقانی نیٹ ورک کمانڈر ابوبکر کے مکان پر امریکی ڈرون طیارے کا حملہ ،کمانڈر ابوبکر سمیت 4افراد ہلاک ،ڈرون طیارے سے 2میزائل داغے گئے ،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہنگو پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی تینوں کہہ رہے ہیں کہ یہ علاقہ ہمارے حدود میں نہیں ہر کوئی ایک دوسرے کا حدود بتاتا ہے اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر اور منگل کے درمیانی شب صبح دو بجکر پندرہ منٹ پر امریکی ڈرون طیارے نے سپین ٹل کے علاقہ لیول کلے میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر ابو بکر کے مکان پر 2میزائل داغے جس سے گھر میں موجود کمانڈر ابوبکر سمیت 4افراد موقع پر ہلاک ہوئے جب اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹل شوکت بخاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی کا علاقہ ہے اور دو دھماکے بھی سنے گئے انہوں نے کمانڈر کی ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی جبکہ اپر اورکزئی ایجنسی کے پولیٹیکل تحصیلدار خائستہ اکبر نے یہ علاقہ تحصیل ٹل کا علاقہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اورکزئی ایجنسی کے حدود میں نہیں آتا انہوں نے بھی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے اس علاقے کو کرم ایجنسی کے حدود میں بتایا جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی نے بتایا کہ یہ علاقہ ہمارے حدود میں نہیں آتا ،ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کو نامعلوم مقام لے جایا گیا ہے واضح رہے کہ آج سے 4سال قبل تحصیل ٹل کے علاقہ ٹنڈورو میں ایک مدرسے پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں حقانی گروپ کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے یہ علاقہ سرکار میں پہلا امریکی ڈرون حملہ تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت و دیگر سیاسی جماعتوں نے بہت شور مچایا تھا ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں