ہنگو،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اکاوُ ٹنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہوئے دھر لیا گیا

بدھ 14 جون 2017 20:30

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ہنگومیںمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اکاوُ ٹنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہوئے دھر لیا گیا ۔گورنمنٹ کنٹریکٹر خواجہ محمد کی شکایت پر جو ڈیشل مجسٹریٹ ٹو اکبر علی مہمند کے ہمراہ سر کل آفیسر انٹی کر پشن ملک محمد جان اور عملہ نے اکاونٹنٹ کے قبضہ سے رشوت کی رقم بر آمد کر لی ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہو ئے سر کل آفیسر محکمہ انٹی کر پشن ہنگو ملک محمد جان نے کہا کہ کو ٹکی روڈ کے تعمیراتی منصو بہ کے گورنمنٹ کنٹر یکٹر خواجہ محمد کی شکایت پر اکاونٹنٹ سی اینڈ ڈپلیو اُ ن سے 35000 ہزار روپے رشوت کا مطا لبہ کر رہا ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہو ئے جو ڈیشل مجسٹریٹ ٹو اکبر علی مہمند کے ہمراہ اور سر براہی میں چھاپہ مار کر اکاونٹنٹ سی اینڈ ڈبلیو آفس ہنگو فضل احمد سے 35000 ہزار روپے رشوت کی رقم بر آمد کر کے قبضہ میں لینے کیساتھ ساتھ ملزم کو حراست میں لیکر جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اور تھانہ اینٹی کر پشن زیر دفعہ 161 ppc/5(2) pcملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔سر کل آ فیسر ملک جان نے کہا کہ قانون کی پاسداری کو ہر صروت یقینی بنانے کے لئے بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اور کر پشن میں ملوث عناصر کیاتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جائے گی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں