صوبائی حکومت مولانا عبدالبصیر اور ان کے ساتھیوں کو جلد از جلد رہا کرے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کریںگے

منگل 17 اکتوبر 2017 19:11

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) جمعیت طلباء اسلام اورکزئی ایجنسی کے صدر قاری مسعود گل مفتی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جمعیت علماء اسلام فاٹا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالبصیر اور ان کے ساتھیوں کو جلد از جلد رہا کرے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ وہ منگل کو محمد اسماعیل محمد جاوید ،شمس الہادی ،واحد گل کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14اکتوبر کو پشاور فقیر آباد میںجمعیت علماء اسلام نے فاٹا کے حوالے سے احتجاجی جلسہ کیا تھا جس پر صوبائی حکومت نے مولانا عبدالبصیر اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے جس کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ویسے بھی جمعیت علماء اسلام کو ناکام بنانے اور ہمارے علماء کو نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں اگر جمعیت علماء اسلام فاٹا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالبصیر اور ان کے ساتھیوں کو جلد از جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم صوبائی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجا ج کرنے پر مجبور ہوں گے ،یاد رہے کہ 14اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کو پشاور میں صوبائی حکومت نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی مگر اس کے باوجود جلسہ کرنے پر صوبائی حکومت نے یہ گرفتاریاں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں