بگٹو گوساڑ پہاڑی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکا جائے ، روزانہ لکڑیاں کاٹ کر فروخت کی جارہی ہیں ،کوئی پرسان حال نہیں

منگل 17 اکتوبر 2017 19:11

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)بگٹو گوساڑ پہاڑی کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکا جائے عام لوگ روزانہ باقاعدگی سے لکڑیاں کاٹ کر فروخت کر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں محکمہ جنگلات خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے منگل کو ان خیالات کا اظہار بزرگ سماجی رہنما نور محمد نے ہنگو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی کٹائی سے بگٹو کے جنگلات ختم ہو رہے ہیں اور تو اور پہاڑ سے درختوں کی کٹائی کے ساتھ ساتھ لوگ پتھر بھی فروخت کر رہے ہیں مگر ڈیوٹی پر محکمہ جنگلات کو کوئی اہلکار موجود نہیں میں نے اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کو درخواست بھی دی ہے مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے کوئی نمائندہ دورہ نہیں کرتا انہوں نے ڈائریکٹر فارسٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں