ہنگو،امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کی منزل پانا ممکن نہیں،حاجی ثابت شاہ اورکزئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:15

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئرمین حاجی ثابت شاہ اورکزئی نے کہاکہکہ امن امان کے بغیر ترقی وخوشحالی کی منزل ممکن نہیں،باہمی مذہبی آہنگی سے نفرتوں کاخاتمہ اور محبتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی،عوامی تنازعات کے پر امن حل اور رضا کارانہ ثالثی کو عبادت سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئر مین حاجی ثابت شاہ اورکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی کا ہر عمل پائیدار امن سے وابستہ ہے اور امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی کی منزل پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی کمیٹی مختلف مکاتب فکر کیساتھ روابط کو مستحکم بنانے کے ساتھ ہر طبقہ فکر کے مابین اخوت ،بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو تقویت دینے میں سرگرم عمل ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

حاجی ثابت شاہ اورکزئی نے کہا کہ علاقائی امن ترقی کیساتھ ساتھ عوام کے مابین باہمی تنازعات کے پر امن طور پر خاتمے اور رضاکارانہ طور پر ثالثی کے فیصلوں کے تحت امن اور محبت کی راہ ہموار کرنے کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں جو کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں