ہنگو‘پی ٹی آئی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔مولانا لطف الرحمان

پیر 23 اکتوبر 2017 16:07

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ہ اسمبلی مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔پختونخواہ میں تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی۔ عوام کو میرٹ،شفافیت اور اداروں میں اصلاح کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔ اقلیتی برادری کے قانونی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

پاکستان میں بسنے والے اقلیت محب وطن پاکستانی ہیں۔ اقلیتی برادری کے آئینی حقوق کا استحصال ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔صوبائی حکومت 4سال میں عوام کو مایوسی اور احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دے سکی۔انہوں نے ہنگو پریس کلب کے صدرمیاں سیف الاسلام کاکاخیل اور جے یو آئی اقلیتی ونگ جنوبی اضلاع کے کوارڈنیٹر فریدچند کی قیادت میں اقلیتی برادری ہنگو کے ایک نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستانی شہریت کے حامل تمام تر اقلیتی برادری آئین و قانون کے مطابق قانونی حقوق کے حقدار ہیں اور ان کے حقوق کے حصول اور دفاع کے لئے جے یو آئی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لئے اسمبلی کے فلور پر آواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موجدہ صوبائی حکمران جماعت عوامی اعتماد کھو چکی ہے اور صوبے کے کروڑوں عوام کو احساس محرومی سے دوچار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ میں حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔اس موقع پر جے یو آئی اقلیتی ونگ جنوبی اضلاع کے کوارڈنیٹر فرید چند نے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کو اقلیتی علاقوں اور ان کے واسیوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں